3 مئی 2013 - 19:30
علوم فطری مسلمانوں کے اتحاد کا سبب ہے

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ بعض یونیورسیٹی اور حوزہ کے علوم بے جا تعصب سے بھرے ہوئے ہیں ، علوم فطری کے اہتمام کو اتحاد کا اصل سبب جانا ہے ۔

ابنا: حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے قم المقدس کے عالمی وحیانی علوم ادارہ میں منعقدہ علماء و بیداری اسلامی اجلاس میں شرکت کرنے والے علماء و مفکرین سے ملاقات میں علوم فطری کے اہتمام کو اتحاد کا اصل سبب جانا ہے ۔

انہوں نے کہا : علوم فطری اور علوم الہامی تمام لوگوں کے درمیان مشترک ہے  لیکن بعض یونیورسیٹی اور حوزہ کے علوم بے جا تعصب سے بھرے ہوئے ہیں ، اگر فطری علوم سے متمسک حاصل کرے نگے تو اتحاد حاصل ہو گی ۔ 

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس تاکید کے ساتہ کے انسان کبھی بھی یا کسی بھی صورت میں نابود نہیں ہوتا ہے وضاحت کی : غربیوں کا اعتقاد اس پر ہے کہ موت یعنی زندگی کا خاتمہ ، لیکن اسلام کہتا ہے کہ یہ نفس ہے جو موت کا مزہ چکھتا ہے نہ یہ کہ موت انسان کو چکھتا ہے ؛ تب ہم لوگ باقی رہے نگے نابود نہیں ہونگے ۔

انہوں نے دنیوی و اخروی زندگی کے فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دنیا کی ضرورت قانون و معیار کے ذریعہ یا تعلق کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے ؛ کھانا ، گھر اور دوسری تمام ضرورتیں یا تجارت کے ذریعہ حاصل ہوتی ہیں جو کہ ایک معیار و طریقہ ہے اور دوسرے ذرایع جیسے والدین اس ضرورت کو پورا کرتے ہیں جو کہ تعلق ہے ۔

.......

/169